کھیل
13 مئی ، 2013

چمپئنزٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستانی اسکواڈ آج اسکاٹ لینڈ روانہ ہو جائیگا

چمپئنزٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستانی اسکواڈ آج اسکاٹ لینڈ روانہ ہو جائیگا

لاہور…اگلے ماہ ہونے والی چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم آج رات اسکاٹ لینڈکے لیئے روانہ گی، امکان ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ تاخیر کا شکار قومی کرکٹرز کے سینٹر ل کنٹریکٹ کا بھی آج اعلان کردے گا۔مصباح الحق کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم پیر اور منگل کی درمیانی شب براستہ دبئی اسکاٹ لینڈ کے لیئے روانہ ہوگی۔جہاں وہ چیمپینز ٹرافی سے پہلے اسکاٹ لینڈ اور آئر لینڈ کے خلاف ون ڈے میچز کھیلے گی۔ ذرائع کے مطابق روانگی سے قبل کھلاڑیوں کو15فیصد انکریمنٹ کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ کی خوشخبری ملنے کا قوی امکان ہے۔ یکم جنوری سے لاگو ہونے والے کنٹریکٹ میں انکریمنٹ کیساتھ اے کٹگری کو تین لاکھ ساٹھ ہزار ،بی کو دو لاکھ پچاس ہزار اور سی کٹگری کو ایک لاکھ 43 ہزار روپے ملیں گے۔ ون ڈے اسکواڈ سے باہر ہونے والے شاہد آفریدی اور یونس خان اے کٹگری میں اپنی جگہ براقرار رکھنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں ، جبکہ عمر گل،عمر اکمل اور عبدالرحمان اے سے بی میں جاسکتے ہیں ۔

مزید خبریں :