پاکستان
13 مئی ، 2013

الیکشن کمیشن کے جا ری کر دہ سرکاری اور غیر حتمی نتائج

الیکشن کمیشن کے جا ری کر دہ سرکاری اور غیر حتمی نتائج

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 168 نشستوں کے سرکاری ،غیر حتمی نتائج جاری کر دیئے ہیں،پاکستان مسلم لیگ ن 89 سیٹوں کے ساتھ سرفہرست۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں میں پاکستان تحریک انصاف 21،پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزنے16 نشستیں حاصل کیں ،ایم کیو ایم 10، جمعیت علمائے اسلام ف نے 5 ،جماعت اسلامی تین ، مسلم لیگ ق 2 ، مسلم لیگ فنکشنل 2 اور اے این پی کو ایک سیٹ ملی ا سی طرح پختون خوا ملی عوامی پارٹی، قومی وطن پارٹی ، مسلم لیگ ضیاء کو ایک ایک نشست ملی ،عوامی مسلم لیگ ایک اور 12 آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے،الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 156 نشستوں کے نتائج جاری کر دیئے جس کے مطابق مسلم لیگ ن 120، تحریک انصاف نے 15 ،پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز 2، مسلم لیگ ق نے 5 ،مسلم لیگ ق ضیاء دو اور جماعت اسلامی کا ایک امیدوار کامیاب امیدوار ،پنجاب اسمبلی کے 10 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہو گئے۔خیبر پختون خوا اسمبلی کے 86 حلقوں کے نتائج جاری جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 34 ، جے یو آئی ف 13 اور مسلم لیگ ن 10 ،قومی وطن پارٹی 7، جماعت اسلامی 6 اور 11 آزاد امیدوار جیت گئے۔سندھ اسمبلی کے 44 حلقوں کے جاری کردہ نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی 31، ایم کیو ایم نے گیارہ جبکہ دو آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے، بلوچستان اسمبلی کے جاری 29 حلقوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے 5، جے یو آئی ف 5 ، پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے 6 امیدوار ،نیشنل پارٹی 2 اور 5 آزاد امیدوار الیکشن جیت گئے۔

مزید خبریں :