پاکستان
13 مئی ، 2013

الیکشن کمیشن میں شنوائی نہ ہوئی تو سپریم کورٹ جائینگے، تحریک انصاف

 الیکشن کمیشن میں شنوائی نہ ہوئی تو سپریم کورٹ جائینگے، تحریک انصاف

لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں حکومت سازی کیلئے مشاورت شروع کردی ، ترجمان نعیم اللہ کے مطابق عمران خان نے اسپتال میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں دھاندلی کی پرزورمذمت کرتے ہیں، لاہور اور دیگر اضلاع میں بھی پی ٹی آئی کے نتائج تبدیل کئے گئے جس کے ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کرینگے۔ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں شنوائی نہ ہوئی تو سپریم کورٹ جائیں گے، انہوں نے بتایاکہ عمران خان تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں جلد ہی چلنا پھرناشروع کردیں گے۔

مزید خبریں :