13 مئی ، 2013
لاہور…مسلم لیگ ن پنجاب کے صدرمحمد شہباز شریف کاکہناہے کہ پنجاب میں دھاندلی کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں،ہارنے والوں کو الزام تراشی کے بجائے اپنی پالیسیوں اور اپنے طرزِ عمل پر غور کرنا چاہیے،لاہورسے جاری بیان میں محمدشہباز شریف نے کہاکہ ان کی خواہش ہے کہ سب مل کر قومی تعمیرنو میں مسلم لیگ کا ہاتھ بٹائیں ،ان کاکہنا تھاکہ عوام انتخابی اختلافات بھلا کر ایک خوشحال،خودمختار اور باوقار پاکستان کیلئے مل کر کام کریں۔