دنیا
13 مئی ، 2013

پاکستان میں مبینہ انتخابی دھاندلیوں کاجائزہ لے رہے ہیں، برطانوی وزیرخارجہ

پاکستان میں مبینہ انتخابی دھاندلیوں کاجائزہ لے رہے ہیں، برطانوی وزیرخارجہ

لندن…برطانیہ کے وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں انتخابات کے دوران ہونیوالی مبینہ دھاندلی کے تمام الزامات کا مکمل جائزہ لیا جائے گا۔جبکہ چین سمیت کئی دیگرممالک نے بھی پاکستان میں پرامن انتخابات پرقوم کومبارکباد دی ہے۔برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے انتخابات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ 5 کروڑ افراد کا ووٹ دینا پاکستان میں جمہوری اور احتسابی اقدار کا ضامن ہے اورنوجوانوں اور خواتین کا بڑی تعداد میں ووٹ دینے کے لیے نکلنا اچھا عمل ہے۔انھوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید خبریں :