پاکستان
08 مارچ ، 2012

میڈیا نے وحیدہ شاہ کی غلط تصویر پیش کی، راجہ ریاض

میڈیا نے وحیدہ شاہ کی غلط تصویر پیش کی، راجہ ریاض

لاہور… پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کا کہنا ہے کہ وحیدہ شاہ نے دھاندلی کرنے والی خاتون کو تھپڑ نہیں مارا تھا الٹے ہاتھ سے پش کیا۔ جبکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تھپڑ تھپڑ ہوتا ہے چاہے الٹے ہاتھ سے مارا جائے یا سیدھے ہاتھ سے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے راجا ریاض کا کہنا تھا کہ میڈیا نے وحیدہ شاہ کے واقعہ کو دس دس مرتبہ دکھا کر غلط پکچر پیش کی۔ وحیدہ شاہ بیوہ خاتون ہیں وہ شدید صدمے سے گزر رہی ہیں۔ رانا ثناء اللہ یاویاں مارتے ہیں۔ راجا ریاض کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے دوسری ترجیح میں کسی کو ووٹ نہ دینے کا معاہدہ توڑا۔

مزید خبریں :