پاکستان
08 مارچ ، 2012

این آر او عمل درآمد کیس، عدنان خواجہ کی تقرری پر وزیراعظم سے جواب طلب

این آر او عمل درآمد کیس، عدنان خواجہ کی تقرری پر وزیراعظم سے جواب طلب

اسلام آباد… این آر او عمل درآمد کیس میں نیب نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اْس نے عدنان خواجہ کے بطور سربراہ او جی ڈی سی ایل تقرر کیس میں وزیراعظم سے بھی جواب طلب کرلیا ہے۔ جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی بنچ نے این آراو عمل درآمد کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین نیب کے وکیل جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی نے عدالت کو بتایا کہ سیکریٹری کیبنٹ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ عدنان خواجہ کا تقرر وزیر اعظم نے کیا۔اس پر وزیراعظم سے جواب مانگا گیا ہے جو ابھی تک نہیں آیا۔ شائق عثمانی نے بتایاکہ احمد ریاض شیخ کے خلاف انکوائری مکمل ہوگئی ہے اور ریفرنس تیار کیا جارہا ہے۔ احمد ریاض شیخ کے وکیل ڈاکٹر باسط نے عدالت پراعتراض کی درخواست کی جو مسترد کردی گئی۔ اس سے پہلے اْن کا کہناتھاکہ انہیں نیب آفیسرز کے کندھوں پر 7 ججز نظر آرہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ احمد ریاض شیخ کے ذریعے صدر کو اور عدنان خواجہ کے ذریعے وزیراعظم کو ملوث کیا جائے گا۔ اس پر جسٹس ناصرالملک نے کہاکہ بہت ہوگیا،آپ ایسی بات نہ کریں۔

مزید خبریں :