پاکستان
08 مارچ ، 2012

پشاور ہائیکورٹ کا لاپتہ شخص کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ کا لاپتہ شخص کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

پشاور… مینگورہ سے لاپتا ہونیوالاشیر علی پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہو گیا۔ عدالت میں لا پتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران شیر علی نے بیان دیا کہ اسے میدان کے خصوصی مرکز میں رکھا گیا اور بعد میں رہا کر دیا گیا جبکہ دوسرا بھائی تاحال لاپتا ہے۔ عدالت نے ایس ایچ او مینگورہ کو حکم دیا کہ لاپتا اختر علی کی ایف آئی آر درج کر کے رپورٹ پیش کریں۔

مزید خبریں :