پاکستان
16 مئی ، 2013

شمالی وزیر ستان: میر علی کے اسلحہ مارکیٹ میں آگ لگنے سے 4افراد ہلاک

شمالی وزیر ستان: میر علی کے اسلحہ مارکیٹ میں آگ لگنے سے 4افراد ہلاک

میرن شاہ… شمالی وزیر ستان کی تحصیل میر علی کے اسلحہ مارکیٹ میں آگ لگ نے سے 4افراد ہلاک ہوگئے۔متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ تحصیل میرعلی کے مین بازار میں اسلحہ کی مارکیٹ میں آج صبح اچاانک آگ لگ گئی جس سے اسلحہ مارکیٹ میں موجود بارود میں دھماکے ہورہے ہیں۔اور آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔جس سے قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔جبکہ قریبی دکانوں کو خالی کردیاگیا ہے۔

مزید خبریں :