16 مئی ، 2013
مانچسٹر… پاکستانی نژاد برطانوی شہری نعیم الحسن مانچسٹرکے لا رڈمئیرمنتخب کرلئے گئے ،نعیم الحسن کہتے ہیں آج مانچسٹربھی لاہوربن گیاہے ۔لیبرپارٹی سے تعلق رکھنے والے نعیم الحسن اس سے پہلے ڈپٹی مئیر بھی منتخب ہوچکے ہیں۔ مانچسٹر میں تقریباً سو کونسلر ہیں اور ان میں سے 16مسلم ہیں۔ مانچسٹر ہی میں اس سے پہلے محمد افضل خان بھی لارڈ مئیر رہ چکے ہیں۔جیونیوز سے بات کرتے ہوئے نعیم الحسن کا کہنا تھاکہ وہ کمیونٹی سمیت علاقے کے ہر شخص کیلئے کام کریں گے۔