16 مئی ، 2013
لاہور…بھارتی جاسوس سر بجیت سنگھ کے وکیل اویس شیخ کو بیٹے سمیت اغواء کر لیا گیا ، پولیس کے مطابق اویس شیخ بیٹے شاہ رخ کے ساتھ فارم ہاوٴس کیلئے زمین دیکھنے آئے تھے، زمین دیکھنے کے بعد واپسی پر پولیس وردی میں ملبوس 2افرادآئے اور اویس شیخ کواغوا کرکے لے گئے۔پولیس نے اغواء کے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔