پاکستان
16 مئی ، 2013

تحریک انصاف کا لاہور میں دھرنا پانچویں روز بھی جا ری

تحریک انصاف کا لاہور میں دھرنا پانچویں روز بھی جا ری

لاہور…لاہورکے علاقے لالک چوک ڈیفنس میں پانچویں دن تحریک انصاف کے دھرنے میں 20کے قریب لوگ موجودہیں،شرکاء کاکہناہے کہ حلقہ این اے125 لاہور میں دوبارہ پولنگ کامطالبہ مانے جانے تک وہ یہیں بیٹھیں رہیں گے۔دوسری جانب 5دن سے جاری دھرنے کی وجہ سے اطراف میں رہنے والوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ڈیفنس لالک چوک میں تحریکِ انصاف کے دھرنے کے پانچویں دن 15سے20لوگ شامیانے تلے بیٹھے ہیں،ان کاالزام ہے کہ این اے 125لاہورکے انتخابات میں مبینہ طورپردھاندلی کی گئی،جب تک حلقے میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا،وہ دھرنا جاری رکھیں گے۔دوسری جانب 5 دن سے جاری دھرنے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو ٹریفک سمیت کئی مسائل کا سامنا ہے۔اطراف میں رہنے والے لوگوں کاکہنا ہے کہ چند لوگ سڑک روک کر بیٹھے ہوئے ہیں،جن کی وجہ سے ان کے راستے بندہیں اوران کا گھروں سے نکلنا محال ہو چکاہے۔

مزید خبریں :