16 مئی ، 2013
پشاور…ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آپریشنز خیبر پختونخوا پولیس مسعود آفریدی نے کہا ہے کہ اکوڑہ خٹک میں پولیس نے عبدالوہاب نامی تاجر کو بازیاب کرا لیا ہے۔ جیو نیوز سے گفت گومیں اے آئی جی آپریشنز مسعود آفریدی نے کہا کہ پولیس اور حساس اداروں نے اکوڑہ خٹک کے علاقہ مصری بانڈہ میں آپریشن کیا۔ اس دوران پشاور سے اغواء ہونے والے عبدالوہاب نامی شخص کو بازیاب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دوران آپریشن اغواء کاروں کو گرفتار کیاگیا ہے۔ تاہم سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی تاحال ممکن نہیں بنائی جا سکی ہے۔