پاکستان
16 مئی ، 2013

شہبازشریف کی فضل الرحمان کوحکومت میں شمولیت کی دعوت

شہبازشریف کی فضل الرحمان کوحکومت میں شمولیت کی دعوت

اسلام آباد…مسلم لیگ ن کی دعوت پر مولانا فضل الرحمان نے مل کر چلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے تاہم حتمی فیصلہ جے یو آئی کی مجلس عاملہ کرے گی اسلام آباد میں میاں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی پہلے ون آن ون اور پھر وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ، جس میں حکومت سازی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، بعد میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل ہونے کی خبر سنائی ،مولانا فضل الرحمان نے بھی مسلم لیگ ن کو مثبت جواب دیا ہے اور فیصلے کی توثیق کیلئے جے یو آئی کی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے ،شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹا جاسکتا ہے،مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو جعلی قرار دیا،شہبازشریف نے بتایا کہ صوبوں کے حوالے سے بھی جماعتوں سے رابطے میں ہے ، ادھر بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ق نے ن لیگ کی غیر مشروط حمایت کردی ہے ، اس بات کا اعلان ق لیگ کے صوبائی صدر جعفر مندوخیل نے ثنااللہ زہری سے ملاقات کے بعد کیا، دو آزاد امیدواروں سردار صالح بھوتانی اور سرفراز بگٹی نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف، قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان حکومتی اتحاد کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کا باقاعدہ اعلان آج مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :