پاکستان
16 مئی ، 2013

حیدر گیلانی کی بازیابی کے لیے نوشہرہ میں آپریشن،اغواکار انھیں لیکر فرار

 حیدر گیلانی کی بازیابی کے لیے نوشہرہ میں آپریشن،اغواکار انھیں لیکر فرار

نوشہرہ …سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لیے نوشہرہ میں آپریشن کیا گیا ، اغواکار انہیں لے کر فرار ہوگئے ، تاہم ایک اور مغوی کو بازیاب کرکے 9 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اکوڑہ خٹک کے علاقے مصری بانڈہ میں ایک شخص سردار علی کی زمین پر سرچ آپریشن کیا ، کارروائی کے دوران ایک شخص کو بازیاب کرالیا گیا جب کہ دو عورتوں سمیت 9 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق بازیاب ہونے والے شخص نے بتایا کہ اس کے ساتھ علی حیدر گیلانی کو بھی رکھا گیا تھا ۔ڈی پی او نے بتایا کہ اغوا کار افغان مہاجرین ہیں لیکن ان کا سرغنہ گرفتار نہیں ہوسکا ۔ڈی پی او کے مطابق ہوسکتا ہے کہ فرار ہونے والے اغوا کاروں نے آگے جاکر علی حیدر گیلانی کو کہیں چھوڑ دیا ہو۔موسی گیلانی نے کہا ہے کہ انہیں ابھی تک علی حید رگیلانی کی بازیابی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ۔

مزید خبریں :