16 مئی ، 2013
اسلام آباد…مسلم لیگ ن کی وفاقی کابینہ کیلیے مضبوط امیدواروں کے ناموں پر غور و خوض شروع ہوگیا۔ اسحاق ڈار، سرتاج عزیز، چودھری نثار علی اورخواجہ آصف اہم وفاقی وزارتوں کے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آگئے،فنکشنل لیگ کے پیر صدرالدین راشدی اتحادی کوٹے سے وفاقی وزیر بن سکتے ہیں،مسلم لیگ ن کے ذرائع نے جیو نیوز کے نمائندے عرفان نذیر کو بتایا کہ شہباز شریف کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ ہو چکا ہے، وفاق میں چودھری نثار علی خان کو وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل کی وزارت ملنے کا قوی امکان ہے ،وزیرخزانہ کیلیے آزمودہ اسحاق ڈار سے مضبوط امیدوار کوئی اور نہیں ہے،،سرتاج عزیز کا وزیر خارجہ کیلیے نام لیا جارہا،خواجہ آصف کو تجارت، احسن اقبال کو پانی و بجلی کی وزارتیں ملنے کا امکان ہے،کڑے وقتوں میں سینیٹر پرویز رشید نے پارٹی کے لیے جو خدمات انجام دیں،اس پر انھیں وزارت اطلاعات و نشریات کا محکمہ مل سکتا ہے، ایک جانب پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی کا اسپیکر بنانے تو ڈپٹی اسپیکر کے رتبے پرسمیرا ملک یا سائرہ افضل تارڑ میں سے کسی خاتون کو ہی فائز کرنے پر غور ہو رہا ہے،بصورت دیگر اسلام آباد کے ڈاکٹر طارق فضل چودھریبھی اس دوڑ میں شامل ہوسکتے ہیں،وزرائے مملکت کے لیے خرم دستگیر،میاں بلیغ الرحمان ، رانا تنویر حسین ، خواجہ سعد رفیق اور انوشہ رحمان کے نام گردش میں ہیں ۔