پاکستان
16 مئی ، 2013

الطاف حسین کے بیان پر حکومت پاکستان کے رد عمل کا علم نہیں، دفتر خارجہ

الطاف حسین کے بیان پر حکومت پاکستان کے رد عمل کا علم نہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد … ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے بیان پر حکومت پاکستان کے رد عمل کا علم نہیں، دفتر خارجہ کو سیاسی قیادت کی طرف سے رہنمائی کا انتظار ہے۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ اعزاز احمد چوہدری نے بتایا کہ چین کے وزیر اعظم لی کی گیانگ 22 مئی کو اپنے پہلے 2 روزہ دورے پر پاکستان آ رہے ہیں، وہ صدر آصف علی زرداری، نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گے، انہیں نشان پاکستان بھی پیش کیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایاکہ امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان کے استعفیٰ کے بعد ان کی جگہ پر ناظم الامور ڈاکٹر اسد مجید قائم مقام سفیر کی خدمات سر انجام دیں گے۔

مزید خبریں :