پاکستان
16 مئی ، 2013

پنجاب کے انتخابی نتائج پر شدید تحفظات ہیں، پی پی رہنما قائم علی شاہ

پنجاب کے انتخابی نتائج پر شدید تحفظات ہیں، پی پی رہنما قائم علی شاہ

کراچی … قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں قائد ایوان کا فیصلہ پارٹی قیادت نے کرنا ہے، وہی فیصلہ کرے گی۔ کراچی میں اویس مظفر کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب کے انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں، جمہوریت کی خاطر وہاں کے نتائج قبول کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام نے جذبے کے ساتھ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، لیکن ہم سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، اعلیٰ سطح پر ایم کیو ایم سے بھی مذاکرات ہوئے ہیں۔ ایک سوال پر قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ شیرازی گروپ والے بہت اونچا سوچتے ہیں، ان کا نہیں پتا و ہ کہاں جارہے ہیں۔ قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ غوث علی شاہ کو ماننا چاہئے کہ وہ ہارے ہیں ان کو ہمیں مبارکباد دینی چاہئے۔ اس موقع پر پی ایس 87 سے رکن اسمبلی منتخب ہونے والے محمد علی ملکانی اور ان کے بھائی قادر ملکانی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :