پاکستان
16 مئی ، 2013

امیر حیدر ہوتی کا قومی اسمبلی کی نشست برقرار رکھنے کا فیصلہ

 امیر حیدر ہوتی کا قومی اسمبلی کی نشست برقرار رکھنے کا فیصلہ

مردان … سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے قومی اسمبلی کی نشست برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ عام انتخابات میں مردان سے قومی کے علاوہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر بھی کامیاب ہوئے تھے۔ امیر حیدر ہوتی عام انتخابات میں مردان سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 9 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 22 سے کامیاب ہوئے تھے۔ عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امیر حیدر ہوتی قومی اسمبلی کی نشست برقرار رکھیں گے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ دیں گے۔ اے این پی نے انتخابات میں قومی اسمبلی کی صرف ایک ہی نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید خبریں :