16 مئی ، 2013
لاہور … ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرنے سے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10سے 12 جبکہ دیہی علاقوں میں 14گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی حکام کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 9 ہزار 750 میگا واٹ جبکہ طلب 14 ہزار 800 میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے، مجموعی طور پر ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے بڑھ چکاہے جس کی وجہ سے شہروں میں 10 سے 12 گھنٹے جبکہ د یہی علاقوں میں 14 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔