دنیا
16 مئی ، 2013

امریکا: ٹیکساس میں آندھی اور طوفان، 6 افراد ہلاک، 45 زخمی، 7 لاپتہ

امریکا: ٹیکساس میں آندھی اور طوفان، 6 افراد ہلاک، 45 زخمی، 7 لاپتہ

نیویارک … امریکی ریاست ٹیکساس میں آندھی اور طوفان سے 6 افراد ہلاک، 7 لاپتہ اور 45 زخمی ہوگئے۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں آندھی اور طوفان نے سب کچھ درہم برہم کردیا، جمعرات کو ہوڈ کاوٴنٹی میں رات گئے تیز آندھی اور طوفان سے کئی گھر تباہ ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا، درخت اکھڑ گئے ،بجلی بھی معطل ہوگئی۔ حکام کے مطابق نقصان کا تخمینہ کروڑوں ڈالرز تک پہنچ سکتا ہے۔ لاپتہ افراد کی تلاش میں امدادی ٹیمیں اب بھی ہوڈکاوٴنٹی میں موجود ہیں۔

مزید خبریں :