17 مئی ، 2013
کراچی…انتخابات میں کامیابی پر متحدہ قومی موومنٹ آج یومِ تشکر منا رہی ہے۔یومِ تشکر منانے کی اپیل متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کی تھی۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ عام انتخابات میں ایم کیو ایم کو بزور طاقت حصہ لینے سے روکنے کی کوششیں کی گئیں اور کئی کارکنوں کو قتل کیا گیا لیکن تمام رکاوٹوں کے باوجود عوام بڑی تعداد میں گھروں سے نکلے اور ایم کیو ایم کو ووٹ دیا۔