کھیل
17 مئی ، 2013

آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ:سری سانتھ نے بھی اعتراف جرم کرلیا

آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ:سری سانتھ نے بھی اعتراف جرم کرلیا

نئی دلی…اسپاٹ فکسنگ کیس کا جائزہ لینے کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ہنگامی اجلاس 19 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے۔ کیس میں ملوث انکیت چوون اور سری سانتھ نے دلی پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیاتین بھارتی کرکٹرز سری سانتھ ،انکیت چوون اور اجیت چندیلا کی گرفتار ی کے بعد بھی دلی پولیس کی تفتیش جاری ہے،اس دوران سری سانتھ اور انکیت چوون نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان سے غلطی ہوئی جبکہ تیسرے ملزم اجیت چندیلا کے وکیل کا موقف ہے کہ اُنکے موکل نے کسی سے پیسے نہیں لئے، دلی پویس کا کہنا ہے کہ انکیت چوون پچھلے سیزن میں بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں، جبکہ مزید پانچ مشکوک میچز کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ راجستھان رائلز کے ایک سابق کرکٹر امیت سنگھ کا نام ایک بکی کے طور پر سامنے آیا ہے، انہیں احمد آباد سے حراست میں لے لیا ہے، جبکہ بی سی سی آئی نے انہیں فوری طور پر معطل کردیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ ان معاملات پر اپنا موقف 19 مئی کو ہونے والے ہنگامی اجلاس کے بعد دے گا۔

مزید خبریں :