17 مئی ، 2013
میلبرن…آسٹریلیا میں ٹرک ڈرائیوربیس میٹر اونچے پل سے نیچے گرنے کے باوجودزندہ بچ گیا۔حادثہ میلبرن کی موٹروے پر پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک الٹنے کے بعد ڈرائیور بیس میٹر اونچے پل سے نیچے جاگرا۔حادثے میں اسے شدید چوٹیں آئیں۔ اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے سے پہلے ٹرک ایک کار سے بھی ٹکرایا۔جس میں کار کا ڈرائیور زخمی ہوا۔