پاکستان
08 مارچ ، 2012

اصغر خان کیس، سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی نے جواب جمع کرا دیا

اصغر خان کیس، سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی نے جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد… آئی ایس آئی کی جانب سے سیاستدانوں میں رقوم تقسیم کرنے سے متعلق کیس میں آئی ایس آئی کے سابق چیف اسد درانی نے سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔ ذرائع کے مطابق اپنے بیان حلفی میں اسد درانی نے 140 ملین روپے تقسیم کرنے کا اعتراف کیا۔ آج صبح کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے کی جس کے دوران مہران بینک کے سابق چیف ایگزیکٹو یونس حبیب نے عدالت کو بتایا کہ 1990میں جنرل اسلم بیگ اور سابق صدرغلام اسحاق خان کے تقاضے پر تقریبا ڈیڑھ ارب روپے جاری ہوئے جس میں 34 کروڑروپے اسلامی جمہوری اتحاد کی تشکیل کیلئے سیاست دانوں کودیئے گئے۔ عدالت نے وزارت دفاع سے 1990 سے اب تک سیکورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیز کا وررکنگ ریکارڈ اور یونس حبیب کا بیان اٹارنی جنرل اور فریقین کو دینے کا حکم دیتے ہوئے اس پر فریقین سے کل تک جواب طلب کیا تھا۔

مزید خبریں :