08 مارچ ، 2012
اسلام آباد… وزیرخارجہ حناربانی کھر نے کہاہے کہ واشنگٹن میں پاکستانی سفیر شیری رحمن ، بلوچستان سے متعلق امریکی کانگریس میں قرارداد کے معاملے پر امریکی ایوان کی کمیٹی کو تحضظات پر مبنی خط لکھیں گے ۔ سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں سلیم سیف اللہ کی زیر صدارت ہوا، وزیرخارجہ حناربانی کھر نے کمیٹی کو بلوچستان کے معاملے پر امریکی کانگریس سے متعلق بریفنگ دی ، انہوں نے کہاکہ امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا کی پاکستان سے متعلق پالیسی نہیں بدلی ہے ، حناربانی کھر نے کہاکہ بلوچستان کے معاملے پر امریکی کانگریس میں قرارداد پاکستان کے لئے ناقابل قبول ہے ۔