08 مارچ ، 2012
اسلام آباد… الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں سینیٹ کے حالیہ الیکشن کے نتائج کو معطل کرنے سے متعلق مسلم لیگ نون کی اپیل کو مسترد کردیا ہے ۔ مسلم لیگ نون نے سینیٹ الیکشنز سے متعلق اپیل ، الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھی، الیکشن کمیشن نے اس کی ایک درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن نتائج کا نوٹی فکیشن واپس لینے کی استدعا نامنظور کردی، کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ الیکشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر مسلم لیگ نون کی درخواست پر بھی آج سماعت کررہا ہے ۔