08 مارچ ، 2012
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے اسامہ بن لادن کے خاندان کے خلاف ملکی قانون کے تحت مقدمہ درج کرکے جوڈیشل ریمانڈ حاصل کیاگیا ہے۔بچوں اور بچیوں کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے اور ان کی والدہ چاہیں تو وہ جاسکتے ہیں۔اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کاکہناتھاکہ اسامہ کے خاندان کے بڑے افراد پر فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیاجو قانون سے واقف تھے۔ تاہم انہوں نے خاندان کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔رحمان ملک نے کہاکہ اسامہ کے خاندان کو پانچ کمروں کے مکان میں جسے سب جیل قرار دیا گیا ہے رکھا گیا ہے اور انہیں وہ تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو کسی گھر میں ہونی چاہئیں۔