دنیا
19 مئی ، 2013

پاکستانی سیاسی پارٹی کے کسی شخص کو گرفتارنہیں کیا گیا،لندن پولیس

پاکستانی سیاسی پارٹی کے کسی شخص کو گرفتارنہیں کیا گیا،لندن پولیس

لندن…پاکستانی سیاسی پارٹی کے کسی شخص کو گرفتارنہیں کیاگیا،میٹروپولیٹن پولیس لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔لندن سے جاری ایک اعلامیے میں میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیاپر جاری ہونے والی رپورٹس سے آگاہ ہیں۔ میٹروپولیٹن پولیس کوایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی ایک شخصیت سے متعلق انفرادی طور پر متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں اور وہ اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ان کے یہاں سے دیئے جانے والے بیانات کا نوٹس لیا گیا ہے اس بارے میں ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :