دنیا
20 مئی ، 2013

چین بھارت باہمی اعتماد کے بغیر عالمی امن و استحکام ممکن نہیں، چینی وزیراعظم

 چین بھارت باہمی اعتماد کے بغیر عالمی امن و استحکام ممکن نہیں، چینی وزیراعظم

نئی دہلی …چین کے وزیراعظم نے کہاہے کہ چین اور بھارت کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کے بغیر عالمی امن اور استحکام ممکن نہیں۔انہوں نے بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید اور اپنے بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر چینی وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے دورے کا مقصد باہمی اعتماد اور تعاون بڑھانا ہے تاکہ دونوں ملک مستقل کا سامنا کرسکیں۔انہوں نے بھارت میں اپنے استقبال پر شکریہ اداکیا۔چین کے وزیر اعظم گزشتہ روز بھارت پہنچے تھے، چینی وزیر اعظم چینی لی کی چیانگ کو بھارت میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ مارچ میں عہدہ سنبھالنے والے چینی وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔لی کی چیانگ بدھ کوپاکستان پہنچیں گے۔

مزید خبریں :