کاروبار
20 مئی ، 2013

ڈالر کی قدر میں اضافہ ، 100 روپے 5 پیسے پر پہنچ گیا

ڈالر کی قدر میں اضافہ ، 100 روپے 5 پیسے پر پہنچ گیا

کراچی … ملک میں روپے اور ڈالر کی آنکھ مچولی جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک بار پھر 100 روپے کی سطح عبور کرگئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے اضافے کے بعد 100 روپے 5 پیسے ہوگئی ہے، اس سے پہلے بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کئی بار 100 روپے کی سطح عبور کرنے کے بعد کم ہوچکی ہے۔ بینکوں کے درمیان لین دین یعنی انٹر بینک میں ایک ڈالر 98 روپے 45 پیسے کی سطح پر مستحکم ہے۔ ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کو قرض کی واپسی کے باعث ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہورہی ہے۔ سرمایہ کار صورتحال کے باعث اوپن مارکیٹ سے ڈالر خرید رہے ہیں جس سے اس کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان نے رواں ماہ آئی ایم ایف کو مزید 30 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں۔

مزید خبریں :