08 مارچ ، 2012
اسلام آباد…عالمی بینک پاکستان کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں وسیلہ تعلیم کے لیے 15 کروڑ ڈالر کا آسان شرائط کا قرضہ دے گا۔عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر رشید بن مسعود نے اسلام آباد میں بتایا کہ یہ رقم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین کے بچوں کے لیے ہوگی۔ اس رقم کے ذریعے 5 سے 12 سال کے بچوں کے لیے اسکول میں داخلے ممکن بنائے جائیں گے۔ ان کے تعلیمی اخراجات میں مدد فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ اس رقم کا مقصد غریب عوام کو تعلیم دیگر غربت سے نکالنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ رقم 25 سال کے لیے بطور آسان شرائط قرضہ فراہم کی گئی ہے اور اس میں پانچ سال کی توسیع بھی ہوسکتی ہے۔ رقم پر سروس چارجز 0.75 فی صد اور شرح سود 1.25 فی صد سالانہ ہیں۔