پاکستان
20 مئی ، 2013

انتخابی دھاندلیوں کے خلافبی این پی مینگل کاکوئٹہ میں احتجاج

 انتخابی دھاندلیوں کے خلافبی این پی مینگل کاکوئٹہ میں احتجاج

کوئٹہ …بلوچستان میں انتخابی دھاندلیوں کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی خواتین کارکنوں نے کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالی ،مظاہرہ بھی کیا گیا۔ ریلی کا آغاز میونسپل کارپوریشن کے سبزہ زار سے ہوا ۔ریلی شارع اقبال ،عدالت روڈ سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچی۔جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی مینگل کی سنٹرل کمیٹی کی ممبر ثانیہ بلوچ ،جمیلہ بلوچ اور دیگر مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں انتخابات مکمل طور سلیکشن تھے جس میں منظور نظر افراد کو کامیاب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر انتخابی دھاندلی کا نوٹس نہیں لیا گیا تو بی این پی کے کارکن سخت سے سخت احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :