پاکستان
20 مئی ، 2013

ملتان میں ایم کیو ایم کا عمران خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان …ملتان میں ایم کیو ایم کے کارکنان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ ملتان میں ایم کیو ایم ہاوٴس کے سامنے عظمت واسطی روڈ پر کیا۔ مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ عمران خان کی طرف سے الطاف حسین کے خلاف بیان بازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا بعد میں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

مزید خبریں :