پاکستان
20 مئی ، 2013

پیپلزپارٹی کوشکست نہیں ہوئی ایک مائنڈ سیٹ جیتا،فردوس عاشق

پیپلزپارٹی کوشکست نہیں ہوئی ایک مائنڈ سیٹ جیتا،فردوس عاشق

لاہور…پیپلز پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی شکست نہیں ہوئی ایک مائنڈ سیٹ جیتا ہے۔ بلاول ہاوٴس لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کی غیرجانبداری پر سوالات اٹھے ہیں،ایسا ماحول پیدا کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کو شکست دی گئی۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو دھاندلی کے ثبوت فراہم کر دئیے ہیں انگوٹھے کے نشان چیک کروائے جائیں۔

مزید خبریں :