پاکستان
20 مئی ، 2013

لاہور میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرزکااجلاس،سابق وزرائے اعظم پر تنقید

لاہور…لاہور میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا۔ جس میں دونوں سابق وزرائے اعظم اور ان کی کابینہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹ ہولڈرز نے لوڈشیڈنگ کو اپنی شکست کا ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ حمزہ شہباز کو تو ملنے لاہور آ گئے لیکن کسی پارٹی کو نہ ملے۔راجہ پرویز اشرف کی توجہ گوجر خان پرتھی جبکہ کارکن بے یارومددگار رہے۔پارٹی رہنماوٴں نے منظور وٹو اور سابق وفاقی وزرا پر بھی شدید تنقید کی۔ اجلاس میں صدر آصف زرداری نے پارٹی میں پائی جانے والی کمزوریوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں :