20 مئی ، 2013
کراچی …کراچی سے ڈھاکہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 266 شدید طوفان کے باعث ڈھاکہ میں اتر نہیں سکی۔ پرواز کو تھائی لینڈ میں اتار لیا گیا پی آئی اے ترجمان کے مطابق پرواز پی کے 266 مقررہ وقت پر کراچی سے ڈھاکہ کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ لیکن انتہائی خراب موسم اور شدید طوفان کے باعث پرواز کا رخ تبدیل کردیا گیا۔ اور طیارہ تھائی لینڈ کے شہر چینج ہائی میں اتر گیا۔ بعد ازاں دو گھنٹے بعد موسم بہتر ہونے پر پی آئی اے کی پرواز ڈھاکہ پہنچ گئی۔