پاکستان
20 مئی ، 2013

کراچی: پی ٹی آئی کا مزار قائد کے سامنے دھرنا، علیمہ خان کی شرکت

کراچی: پی ٹی آئی کا مزار قائد کے سامنے دھرنا، علیمہ خان کی شرکت

کراچی … تحریک انصاف نے زہرہ شاہد حسین کے قتل کے خلاف مزار قائد کے سامنے دھرنا دیا،دھرنے میں این اے 250 سے کامیاب امیدوار عارف علوی اور عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھی شرکت کی۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے زہرہ شاہد کے قتل کے خلاف مزار قائد کے سامنے دھرنا دیا، شرکاء نے واقعے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، مظاہرین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دھرنے میں تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کا کہنا تھا کہ کراچی کا مینڈیٹ تبدیل ہوچکا ہے جب تک پورے کراچی میں دوبارہ انتخابات نہیں ہوں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ دھرنوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ زہرہ شاہد کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، زہرہ شاہد عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے میدان میں آئی تھیں ، انہوں نے این اے 250، پی ایس 112 اور 113 کی فتح زہرہ شاہد کے نام کی۔ فوزیہ قصوری نے اعلان کیا کہ کل اور 24 مئی کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

مزید خبریں :