20 مئی ، 2013
لاہور … متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں نے لاہور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور الطاف حسین پر لگائے جانے والے الزامات کی مذمت کی۔ لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرے میں شامل ایم کیو ایم کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف نعرے بازی کی۔ ایم کیو ایم زون کے صدر وسیم ملک نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیشہ متوسط طبقے کی بات کی ہے، ان پر زہرہ شاہد کے قتل کا ا لزام بے بنیاد اورقابل مذمت ہے، عمران خان الزام واپس لیں اور معافی مانگیں۔