پاکستان
20 مئی ، 2013

وفاقی بجٹ 7 سے 10 جون تک پیش کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد … آئندہ مالی سال کا بجٹ 7 سے 10 جون تک پیش کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، وزارت خزانہ کے حکام دن رات بجٹ بنانے میں مصروف ہیں۔ اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ وزارت خزانہ میں بجٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 2 سے 4 جون تک بلائے جانے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ، قومی اقتصادی کونسل کو جون کے پہلے ہفتے میں بجٹ پر بریفنگ دے گی تاہم سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس نہ بلائے جانے کا امکان ہے۔ قومی اقتصادی کونسل 4 جون تک بجٹ کی منظوری دے سکتی ہے جس کے بعد بجٹ دستاویز کی چھپائی میں 4 سے 5 دن لگ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ مالی سال 14-2013 کا بجٹ 7 سے 10 جون تک پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :