پاکستان
20 مئی ، 2013

خاران: ڈپٹی کمشنر کے گھر پر دستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

خاران … خاران میں ڈپٹی کمشنر کے گھر کے گیٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ پر دستی بم پھینکا جو مرکزی دروازے پر گرکر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :