20 مئی ، 2013
کوئٹہ …نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل طاہر بزنجو نے کہاہے کہ بلوچستان میں انتخابات کے دوران عوام نے جو ذمہ داری ہماری جماعت کو دی ہے ہم اس کو بھرپور طریقے سے ادا کرینگے۔ یہ بات انھوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔طاہر بزنجو نے کہاکہ نیشنل پارٹی عوام کی شکر گزار ہے کہ انتخابات میں انھوں نے ہماری جماعت کا بھرپور ساتھ دیااب ہم صوبے میں اتحادی جماعتوں کیساتھ قومی و سیاسی معاملات پر حل کیلئے کردار ادا کرینگے انھوں نے کہاکہ امید ہے ن لیگ سنجیدگی اور مذاکرات کے ذریعہ بلوچستان کے مسائل حل کریگی صوبے میں امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہوگی ۔