پاکستان
20 مئی ، 2013

اسلام آباد: کرم ایجنسی کے نوجوانوں کا این اے 37 میں مبینہ دھاندلی کیخلاف مظاہرہ

اسلام آباد: کرم ایجنسی کے نوجوانوں کا این اے 37 میں مبینہ دھاندلی کیخلاف مظاہرہ

اسلام آباد … کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے حلقہ این اے 37 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کرم ایجنسی کے مظاہرین نے ڈی چوک پر مظاہرہ کیا اور حلقہ این اے 37 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کرم ایجنسی میں پولیٹیکل ایجنٹ کی سرپرستی میں زبردست دھاندلی کی گئی ہے۔ انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا سے کرم ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے الیکشن کمیشن سے این اے 37 میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :