20 مئی ، 2013
جھنگ … جھنگ میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر مبینہ دھاندلی کے خلاف اہلسنت والجماعت کے کارکنوں نے احتجاجی دھرنا دیا، جس میں خواتین نے بھی شرکت کی۔ متحدہ دینی محاذ کے نامزد امیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی مولانا محمد احمد لدھیانوی کی اپیل پر اہلسنت والجماعت کے مرد و خواتین کارکنان کچہری چوک میں جمع ہوگئے اور احتجا جی دھرنا دیا۔ دھرنے کے دوران خواتین کارکنان رکاوٹیں عبور کرکے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچ گئیں تاہم عدالت کے دروازے پر تالا لگا کر انہیں دفتر میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ مظا ہرین کا کہنا تھا کہ این اے 89 اور پی پی 78 میں دھا ندلی کی گئی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ووٹو ں کی دو با رہ گنتی اور چیکنگ کرائی جائے ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔