پاکستان
20 مئی ، 2013

پی آئی اے کا ایک اورکارنامہ:17مسافروں کوچھوڑکرطیارہ روانہ

لاہور…قومی ایئر لائنز کی پرواز رحیم یارخان کے 17 مسافروں کو لاہور ایئر پورٹ پر ہی چھوڑ گئی۔ پی آئی اے نے مسافروں کو فلائنگ کوچ پر بھجوانے کی پیشکش کر دی۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 583 رحیم یار خان جانے والے 17 مسافروں کو لاہور ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر روانہ ہو گئی۔ مسافروں نے بتایا کہ ان کی ٹکٹیں کنفرم ہیں لیکن پھر بھی انہیں چھوڑ دیا گیا۔ جہاز پر سفر کا ٹکٹ خریدا لیکن اب پی آئی اے والے ویگنوں پر بھجوانے کی باتیں کر رہے ہیں۔ ادھر پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایاٹا رولز کے تحت اوور بکنگ کی اجازت ہوتی ہے۔ طیارہ مسافروں سے بھر گیا تو اسے روانہ کر دیا گیا۔

مزید خبریں :