پاکستان
20 مئی ، 2013

لاہور: بلاول ہاوٴس میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر جیالوں کا مظاہرہ

لاہور … لاہور کے بلاول ہاوٴس میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر جیالے سراپا احتجاج بن گئے ، بینظیر کی تصاویر اٹھا کر نعرے بازی کرتے رہے۔ بلاول ہاوٴس میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر جیالوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بینظیر بھٹو کی تصاویر اٹھا کر نعرے بازی کی۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی کی خاطر قربانیاں دی ہیں لیکن اب انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ، ان سے تعلق توڑ کرپارٹی کو ختم کیا جارہا ہے، کارکنوں سے تعلق نہ جوڑا گیا تو پارٹی شکست کھاتی رہے گی۔

مزید خبریں :