پاکستان
08 مارچ ، 2012

تحریک انصاف میں شامل ہونیوالے مشرف دور کی باقیات ہیں، عبدالغفور

تحریک انصاف میں شامل ہونیوالے مشرف دور کی باقیات ہیں، عبدالغفور

پشاور…سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور جے یو آئی ف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے مشرف دور کے باقیات میں سے ہیں جن کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں تھا۔.پشاور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں جبکہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے اپنی پارٹیوں کے غدار ہیں۔ جنھیں معلوم تھا کہ آیندہ عام انتخابات میں انھیں پارٹی کی طرف سے ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔ مولانا غفور حیدری نے اے این پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پختونوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والے سوات اور وزیرستان میں پختونوں کی بربادی پر شادیانے بجاتے رہے۔ انھوں نے کہا کہ 25 مارچ کو پشاور میں اسلام زندہ باد کانفرنس میں عوام کی بھرپور شرکت ثابت کر دے گی کہ عوام پختونوں کے علم برداروں سے اکتا چکے ہیں۔

مزید خبریں :