پاکستان
21 مئی ، 2013

میرے حلقے میں جعلی ووٹرز کی تعداد 35 ہزار ہے،جہانگیر ترین

میرے حلقے میں جعلی ووٹرز کی تعداد 35 ہزار ہے،جہانگیر ترین

اسلام آباد…تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حلقے میں جعلی ووٹرز کی تعداد 35 ہزار ہے اور ساڑھے 26 ہزار ووٹوں پر مہریں لگیں، نہ ریٹرننگ افسر کے دستخط ہیں۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ الیکشن کی رات وہ اپنے حلقے سے جیت گئے تھے لیکن اگلے روز انہیں ہرا دیا گیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ پریذائیڈنگ افسر نے گنتی کے وقت ان کے پولنگ ایجنٹس کو اندر داخل نہیں ہونے دیا جب کہ 80 فیصد بیلٹ باکسز کی سیلیں بھی کھلی ہوئی تھیں۔تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات شیرییں مزاری نے کہا کہ یہ الیکشنز ریٹرنگ افسران کے الیکشنز تھے،متنازع حلقوں میں نادرا کے ذریعے ووٹوں کی تصدیق کرائی جائے۔

مزید خبریں :