21 مئی ، 2013
پشاور…عوامی نیشنل پارٹی نے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون خوا کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ پارٹی کے صوبائی صدر افراسیاب خٹک کی زیرصدارت اجلاس میں میاں افتخار حسین، بشیر خان مٹہ اور سردار حسین بابک نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آیندہ ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں پارٹی بھر پور حصہ لے گی۔ اے این پی کے صوبائی ترجمان ملک غلام مصطفی کے مطابق بعض قوتیں پارٹی کے اندر رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں جن کی مزاحمت کی جائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ اسفندریاولی خان کی قیادت میں پارٹی متحد ہے۔