21 مئی ، 2013
کوئٹہ …بلوچستان میں پشین کے قریب لیویز نے ایک گاڑی سے ایک ہزار کلو گرام بارود، 40 ریموٹ کنٹرول بم ، بارودی سرنگیں اور بم بنانے کے آلات برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ڈپٹی کمشنر پشین ہاشم غلزئی نے جیو نیوزکو بتایا کہ لیویز نے پشین کے علاقے سرانان میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر ایک مشتبہ گاڑی کو روکا۔ گاڑی چمن سے کوئٹہ جارہی تھی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے تقریبا ایک ہزار کلو گرام بارود ، 40 ریموٹ کنٹرول بم ، بارودی سرنگیں ، ڈیٹونیٹرز، موبائل فون اور بم بنانے کے آلات برآمد ہوئے ، ڈپٹی کمشنر پشین کے مطابق گرفتار ملزم سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ کارروائی میں شریک لیویز اہل کاروں کے لئے نقد انعامات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔